محمد نواز احمد بھٹہ نائب صدر مسلم لیگ (ق) لاہور مقرر

پرویز الٰہی کی ہدایت پر چوہدری ظہیرالدین خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

منگل 28 اپریل 2015 17:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء پاکستان مسلم لیگ (ق) کی تنظیم نو کے سلسلہ میں لاہو ر کے فعال سرگرم کارکن محمد نواز بھٹہ کو نائب صدر پاکستان مسلم لیگ لاہور مقرر کیا گیا ہے اس سلسلہ میں سینئر مسلم لیگی راہنماصدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر چوہدری ظہیرالدین خاں نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔گزشتہ روز مسلم لیگ ہاؤ س میں ایک خصوصی تقریب میں انہیں نوٹیفیکشن دیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں مسلم لیگ پنجاب کے سینئر راہنما میاں محمد منیر ،مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر، مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ، جنرل سیکرٹری ارشد بخاری ، حافظ عثمان شفیق و دیگر راہنما موجود تھے چوہدری ظہیرالدین خاں نے امید ظاہر کی کہ محمد نواز احمد بھٹہ اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کرینگے۔

متعلقہ عنوان :