اتحاد ایئرویزکے اماراتی گریجویٹ انجینئرز اتحادریجنل سے دوران ملازمت تربیت حاصل کریں گے

منگل 28 اپریل 2015 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) اتحاد ایئرویز نے ڈارون ایئرلائن کی طرف سے چلائے جانیوالے اتحاد ریجنل کے ساتھ دوران ملازمت کی تربیت حاصل کرنے کیلئے اپنے دواماراتی گریجویٹ انجینئرزکوجنیوا، سویٹزرلینڈ میں تعینات کردیا ہے جو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی قومی ترقیاتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ دونوں گریجویٹ انجینئرز حامد الرضا اور احمد حسین جنیوا ایئر پورٹ پراتحاد ریجنل کی مینٹیننس فیسیلٹی میں تین ماہ گزاریں گے اور ایئر لائن کے ایئرکرافٹ سسٹم اورکیبن میں انجینئرنگ چیک اور معائنہ کی تفصیلات اورنقائص کی مرمت سیکھیں گے۔

دونوں زیر تربیت انجینئرزSaab 2000 ٹربوپروپ طیارے پر اتحاد ایئرریجنل کے اعلی انجینئرزکی نگرانی میں بھی کام کریں گے۔اتحاد ایئر ایئر ویزکے چیف آپریشنزآفیسر رچرڈ ہل نے کہا ہے کہ اتحاد ایئرویزماہر اور تعلیم یافتہ اماراتی انجینئرز پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے جوایئر لائن کے بیڑے کی حفاظت اور کارکردگی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

حامد اور احمد نے ابو ظہبی میں ٹیکنالوجی کے اعلی کالجوں سے ایئر لائن کا ٹیکنیکل انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ یہ پروگرام زیر تربیت انجینئرز کو ایئر فریم اورانجن یا ہوا بازی انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں انجینئرنگ لائسنس حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے جس کو متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (GCAA) اوروزارت اعلی تعلیم تسلیم کرتا ہے۔

انھیں مکمل لائسنس یافتہ ایئر بس یا بوئنگ طیارہ انجینئرزبننے کیلئے پیشہ ورانہ ایئرکرافت قسم کے دیگر کورس کو بھی مکمل کرنا ہیں۔اتحاد ایئر ایئر ویزٹیکنیکل انجینئرنگ ڈویلپمنٹ پروگرام میں اس وقت دوسوطلباء زیرتربیت ہیں اوریہ پروگرام ایئرلائن کے ٹیکنیکل ڈویژن میں مختلف عہدوں کیلئے نوجوان اماراتی شہریوں کو تیا رکرتا ہے جہاں پر انھیں جدید ترین سہولیات اور فضائی بیڑوں پرکام کرنے تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔