دبئی میں سرمایہ کاری،پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا

منگل 28 اپریل 2015 17:09

دبئی میں سرمایہ کاری،پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) دبئی میں سرمایہ کاری کی فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔دبئی لینڈ دیپاڑنمٹ شائع کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے دبئی میں سرمایہ کاری عروج پر ہے، جس میں پاکستان بھی کسی سے کم نہیں، تین ماہ کے دوران اٹھارہ سو بانوے بلین کی سرمایہ کاری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

شانداد گھروں اور فلیٹس کے لیے دنیا کے ایک سو تیئس ممالک سے خریداروں نے دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اربوں درہم لگائے، جس میں بھارت پہلے اور برطانیہ دوسرے نمبر پر ہے ۔غیر ملکی جائیداد کی لین دین میں ایران ، روس ، یمن، سوڈان، فلسطین اور الجیریا سمیت دوسرے کئی ممالک بھی سرمایہ کاری کی ریس میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :