اسلام آباد : خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 17:01

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا. جس میں کہا گیا کہ ملتان ائیر پورٹ کے منصوبے میں 22 کروڑ روپے کی بے ضابطگی ہوئی ہے اجلاس میں بتایا گیا کہ ملتان ائیر پورٹ کے منصوبے پر 3 ارب 17 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے، چینی کمپنی کی جانب سے کم پیشکش کے باوجود یہ منصوبہ حبیب رفیق کو دیا گیا جس کے بعد ڈیزائن میں نقص کے باعث 12 کروڑ روپے کی اضافی رقم خرچ کرنا پڑی. جبکہ شیر شاہ پل کا منصوبہ بھی اسی ٹھیکیدار کو دیا گیا تھا تاہم پی اے سی نے کنسلٹنٹ کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کر دی.

متعلقہ عنوان :