ڈیرہ اللہ یار ،نامعلوم مسلح افراد کی میر ماجد ابڑو کے سسر کی گاڑی پر فائرنگ ،باورچی سمیت تین افراد زخمی ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

منگل 28 اپریل 2015 16:59

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) ڈیرہ اللہ یار کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایم پی اے بلوچستان اسمبلی میر ماجد ابڑو کے سسر کی گاڑی پر فائرنگ کردی باورچی سمیت تین افراد زخمی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب زخمیوں کو فوری طور سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد لاڑکانہ سول ہسپتال ریفر۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق:ڈیرہ اللہ یار کے جمالی بائی پاس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایم پی اے بلوچستان اسمبلی میر ماجد ابڑو کے سسر ڈاکٹر عبید اللہ ابڑو کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر عبید اللہ ابڑو کے گن مین محمد حسین ابڑو اورمحمد اسحاق ابڑو زخمی ہوگئے واقع میں ڈاکٹر عبیداللہ ابڑو محفوظ رہے زرائع نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

28اپریل۔2015ء“نے کو بتایا ہے کہ ڈاکٹر عبید اللہ ابڑو جیکب آباد سے ڈیرہ مراد جمالی جا رہے تھے واقع کے بعد ڈیرہ اللہ یار تھانہ پولیس موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچایا جہان پر زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو لاڑکانہ ریفر کردیا دوسری جانب ڈیرہ اللہ یار پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم خبر فائل کرنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔

متعلقہ عنوان :