کندھ کوٹ رینجرزاورپولیس کے خیرشاہ کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں 12جرائم پیشہ افراد گرفتار

منگل 28 اپریل 2015 16:59

کند ھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)کندھ کوٹ رینجرزاورپولیس کے خیرشاہ کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں اغوا،قتل ،لوٹ مارسمیت دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب 12جرائم پیشہ افراد کو مقابلے کے بعد گرفتارکرنے کادعویٰ کیاگیا ایس ایس پی کشمورایٹ کندھ کوٹ عمرطفیل کے ترجمان اطہرچنہ نے بتایاکے گرفتارکئے گئے جرائم پیشہ افراد سے 3کلاشنکوف،5بندوقیں 3ٹی ٹی پستولیں برآمد کی گئیں ہیں جن میں پیربخش ولد گل بیگ محمد انی ،وزیرولد ہمتھومحمدانی ،محمد صدیق ولد شاہنواز بنگوار،محمد علی ولد شاہنوازبنگوار،حاکم ولد شاہنواز بنگوار،احمد علی ولد گھرام بنگوار ،نصراللہ ولد بخت علی گولو،غلام یٰسین ولد کریم بخش محمدانی ،رفیق ولد میر گولو،سعود ودلد الہرکھیوشامل ہیں جن پر مقابلے کا الگ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔