کندھ کوٹ، تیز ہوا چلنے سے گھر جل کر خاکستر ،صدمے سے خاتون جا ں بحق

منگل 28 اپریل 2015 16:59

کند ھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)کندھ کوٹ کے نواحی گاؤں قیصرمیرانی میں تیزہواچلنے کی وجہ سے چولھے سے آگ لگنے کے باعث شاہ محمد میرانی کا گھر جل کرخاکسترہوگیا دوبچیوں کا جہیز،اناج ،برقی آلات جل گئے مالک مکان کی 45سالہ بیوی مسمات نورخاتوں صدمہ میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں گھرمیں کہرام مچ گیااہل علاقہ نے اپنی مددآپ آگ پر قابو پایا دیگر گھروں کو جلنے سے بچالیاگیا۔