وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت امن عامہ سے متعلق اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا

منگل 28 اپریل 2015 16:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل پولیس نے گڑھی شاہو ریلوے برج کے قریب تخریب کاری کی کوشش ناکام بنانے کے حوالے سے پولیس کی بروقت کارروائی سے اجلاس کو آگاہ کیا جبکہ پولیس موٹر ٹرانسپورٹ ورکشاپ گارڈن ٹاؤن میں گرنیڈ پھینکنے کے واقعہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ روحی بانو پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کرکے تخریب کاری کی کوشش کو ناکام بنانے کی تعریف کی اور کہا کہ تخریب کاری ناکام بنانے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :