اسلام آباد : سینیٹ میں عوامی درخواستوں کے لیے نظام قائم، افتتاح کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 16:54

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : سینیٹ میں عوامی درخواستوں کا نطام قائم کر دیا گیا ہے. عوامی درخواستوں کے نظام کا باقاعدہ افتتاح چئیر مین سینیٹ اور دیگر اراکین پارلیمنٹ نے کیا.

(جاری ہے)

افتتاح کے موقع پر قائد ایوان، حزب اختلاف اور دیگر اراکین موجود تھے جبکہ اعتزاز احسن، راجا ظفر الحق، ڈپٹی چئیر مین غفور احمد نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی. چئیر مین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ نظام بھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی قائم کیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :