قائمقام گورنر رانا محمد اقبال سے پنجاب کی نئی تعینات ہونے والی خاتون محتسب اعلیٰ فرخندہ وسیم افضل کی ملاقات
منگل 28 اپریل 2015 16:51
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ خواتین کے مسائل حل کرنے اور ان کو فوری انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،اس مقصد کے لیے صوبائی محتسب اور دیگرتمام اداروں کو مزید فعال بنایا جائے گا ،ہمارے ہاں خواتین کی بہت بڑی تعداد اپنے حقوق کے بارے میں نہیں جانتی حتیٰ کہ انہیں ایسے اداروں کے بارے میں بھی ادراک نہیں جو اُن کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کی نئی تعینات ہونے والی خاتون محتسب اعلیٰ فرخندہ وسیم افضل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی اور اپنی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ قائمقام گورنررانا محمد اقبال نے اس سلسلے میں خاتوں محتسب اعلیٰ کے دفتر کے بارے آگاہی مہم شروع کرنے اور ایک ھیلپ لائن سروس کے آغاز کی تجویزدی تا کہ مختلف مسائل کا شکارخواتین ٹیلی فون کے ذریعے مشورے لے سکیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.