سابق کرکٹر گریگ لوریج نیوزی لینڈ کے امیر ترین شخص بن گئے

منگل 28 اپریل 2015 16:48

سابق کرکٹر گریگ لوریج نیوزی لینڈ کے امیر ترین شخص بن گئے

ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل۔2015ء) نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گریگ لوریج ملک کے امیر ترین شہری بن گئے ہیں ، گریگ لوریج نے 1996ء میں زمبابوے کے خلاف لیگ سپنر کی حیثیت سے پہلا ٹیسٹ کھیلا لیکن بدقسمتی سے وہ اپنی 21 ویں سالگرہ کے دن ٹیسٹ کرکٹ میں ایک گیند بھی نہیں کرسکے اور بیٹنگ کے دوران ہنری او لنگا کی گیند ہاتھ پر لگنے سے انکی ہڈی ٹوٹ گئی، انہوں نے 2002ء تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی اور پھر مایوس ہوکر انگلینڈ چلے گئے جہاں انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد کاروبار کیا اور وہ اب نیوزی لینڈ کی مشہور پراپرٹی کمپنی کےمنیجنگ ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے امیر ترین شخص ہیں ، ان کے کل اثاثے40 ملین امریکی ڈالرز ہیں۔

متعلقہ عنوان :