لاہور ہائي کورٹ سے اقدام قتل کے ملزم کي فرار کي کوشش پوليس نے ناکام بنا دي۔ ملزم کو پکڑنے کے لئے مخالف پارٹي اور حمايتيوں کے درميان کھينچا تاني بھي ہوئي ۔۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 اپریل 2015 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) ملزم شفيق کے خلاف لاہور کے تھانہ چوہنگ ميں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے ضمانت حاصل کرنے کے لئے لاہور ہائي کورٹ سے رجوع کيا۔

(جاری ہے)

عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر شفيق نے باہر نکل کر بھاگنے کي کوشش کي ليکن مخالفين نے اسے دھر ليا۔ جس کے بعد دونوں فريقين ميں ملزم کو پکڑنے اور چھڑانے کے ليے کھينچا تاني بھي ہوئي۔ اسي دوران سکيورٹي اہلکاروں نے ملزم کو پکڑ کر چوہنگ پوليس کے حوالے کر ديا۔

متعلقہ عنوان :