انسداد دہشت گردي عدالت نے گجرات ميں قيد مجرم کے ڈيتھ وارنٹ کالعدم قرار ديتے ہوئے بري کرنے کا حکم دے ديا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 اپریل 2015 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)انسداد دہشت گردي لاہور کے روبرو مجرم زمان علي اور مقتول محمد شفيع کے لواحقين نے اپنا بيان ديتے ہوئے کہا کہ ان کي صلح ہو گئي ہے، اور مجرم زمان علي کو اللہ کے واسطے معاف کر ديا ہے،اب وہ مجرم کي پھانسي پر عمل درآمد کروانا نہيں چاہتے، عدالت نے لواحقين کي جانب سے بيان دينے کے بعد معطل کيے گئے ڈيتھ وارنٹ کالعدم قرار ديتے ہوئے مجرم زمان علي کو بري کرنے کا حکم دے ديا۔

(جاری ہے)

مجرم زمان علي نے لاہور کے علاقہ راوي روڈ ميں دو ہزار ايک ميں محمد شفيع کو قتل کر ديا تھا،مجرم کے اس جرم ميں اٹھارہ مارچ کے ليے ڈيتھ وارنٹ جاري کئے گئے تھے۔