ملزمہ خاتون کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش,خواتین نے ایک دوسرے پر جوتے بھی برسا دئیے.

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 اپریل 2015 16:46

ملزمہ خاتون کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش,خواتین نے ایک دوسرے پر جوتے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کاظم رضا شمسی نے کیس کی سماعت کی.رقیہ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ شگفتہ نے اسکی تیرہ سالہ بچی رمشہ کو حبس بیجا میں رکھا ہے لہذا اسکی بچی کو بازیاب کرایا جائے.شگفتہ نے عدالت کو آگاہ کیارقیہ نے پرانی رنجش پر اسکے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاون گوجرانوالہ میں جھوٹامقدمہ درج کرا رکھا ہے.

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی.عدالتی سماعت ختم ہوتے ہی دونوں خواتین نے ایک دوسرے پر گالیوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے حملہ کر دیا,دونوں خواتین نے ایک دوسرے کی چٹیا پکڑی اور ایک دوسرے کو تھپڑ اور جوتے رسید کرتی رہیں,تاہم عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا.

متعلقہ عنوان :