لاہور ہائیکورٹ نے ڈسپنسرز کو دوائی کا نسخہ تجویز کرنے کی اجازت دینے کے لئے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قابلیت نہ رکھنے والے افراد کو دوا تجویز کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 اپریل 2015 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔ڈسپنسرز ایسویسی ایشنز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اپنے شعبے میں مہارت اور تجربہ رکھنے کی بنیاد پر ڈسپنسرز دوائی کا نسخہ تجویز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈسپنسرز کو دوائی کا نسخہ تجویز کرنے کا اختیار دیا جائے۔

(جاری ہے)

ایسویسی ایشن ا?ف فیملی فزیشنز کی جانب سے عدالت کو ا?گاہ کیا گیا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ایکٹ کی روشنی میں ڈسپنسرز دوائی کا نسخہ تجویز نہیں کر سکتے۔ڈسپنسرز تعلیمی قابلیت اور اس معیار کا تجربہ نہیں رکھتے لہذا درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا جائے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قابلیت نہ رکھنے والے افراد کو دوا تجویز کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :