لاہور ہائیکورٹ نے ایچی سن کالج کے بورڈ ا?ف ڈائریکٹرز کی سیاسی بنیادوں پر تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر کالج کے سینئر افسران کو طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 اپریل 2015 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار فصیح الدین کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ایچی سن کالج میں سیاسی بنیادوں پر من پسند غیر تجربہ کار افراد کو بورڈ ا?ف گورنرز تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرٹ کے برعکس تعینات کئے گئےنااہل بورڈ ا?ف گورنرز قدیم تعلیمی ادارے کے تعلیمی نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایچی سن جیسے تعلیمی ادارے کی ساکھ بچانے اور تعلیمی نظام کو بحال رکھنے کے لئے سیاسی طور پر تعینات کئے گئے بورڈ ا?ف گورنرز کی فوری برطرفی کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے ایچی سن کالج کے سینئر افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گیارہ مئی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :