لاہور ہائیکورٹ نے چونسٹھ سے زائد نجی یونیورسٹیوں کے خلاف دائر درخواست پر ایچ ای سی کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

منگل 28 اپریل 2015 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی،، درخواست گزار کےوکیل بیرسٹر سید محمد جاوید نے موقف اختیار کیا کہ ایک کمرے پر مشتمل یونیورسٹیاں قائم کر کے طالبعلموں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے،،ان کا کہنا تھا تعلیم کاروبار کا درجہ اختیار کر چکی ہے،،ڈگریاں فروخت کرکےقوم کو تباہ کیا جار ہا ہے،،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ قواعد اور ضابطے کے برعکس قائم ہونے والی یونیورسٹیوں کو بند کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں،،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ا?ف پاکستان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :