لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو اور فیسکو کے سربراہوں کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 اپریل 2015 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) > عدالت کے روبرو متعدد درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت کو ا?گاہ کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود بجلی کے بلوں پر جی ایس ٹی کی وصولی جاری ہے،،انہوں نے کہا کہ لیسکو اور فیسکو حکام کی جانب سے جی ایس ٹی کی وصولی واضح طور پر توہین عدالت ہے لہذا عدالت دونوں اداروں کے سربراہوں کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائے،،
عدالت نے لیسکواور فیسکو کے سربراہوں کو اٹھارہ مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :