لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر طالبعلم سے زیادتی کے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنادی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 اپریل 2015 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے کیس کی سماعت کی،،ملزم شعیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے تفتیش کئے بغیر اور شواہد دیکھے بغیر اسکے خلاف زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا گیا،،سرکاری وکیل نے عدالت کو ا?گاہ کیا کہ ملزم شعیب کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں دوسری جماعت کے طالبعلم سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے لہذا اسکی ضمانت منظور نہ کی جائے،،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی،،دوسری جانب ضمانت منسوخ ہوتے ہی ملزم نے کمرہ عدالت سے باہر نکل کر دوڑ لگا دی تاہم عدالتی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ملزم کا پیچھا کر کے اسے حراست میں لے لیا

متعلقہ عنوان :