لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 اپریل 2015 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا گیا.

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے عدالت میں تسلیم کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہیں آ سکی تاہم قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات کئے جا ریے ہیں.جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سے پرائس کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اٹھائیس مئی تک ملتوی کردی.