پشاور میں طوفانی بارشوں کے نتیجہ میں46 اموات پر خدیجہ فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں تعزیتی قرارداد جمع کروادی

منگل 28 اپریل 2015 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں پشاور میں طوفانی بارشوں کے نتیجہ میں 46اموات پر پنجا ب اسمبلی میں تعزیتی قرار داد جمع کرواد ی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعزیتی قرارداد میں کہا کہ پشاور میں طوفانی بارشوں کے نتیجہ میں اموات اور نقصانات پر افسوس ہے صوبائی اور وفاقی حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے