راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بہاولپور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، نوجوانوں کے حوصلے کی تعریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 16:29

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹر بہاولپور کا دورہ کیا . دورے کے دوران آرمی چیف نے افسران اور نوجوانوں سے خطاب بھی کیا. آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف نوجوانوں کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور ان کی کاوشو ں کو سراہا. آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ضرب عضب کے باعث لک کا استحکام لوٹ آیا ہے.

(جاری ہے)

ضرب عضب میں ہمیں کامیابیاں ملی ہیں اور آگے بھی یہ جنگ جاری رکھی جائے گی. آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنا نا ممکن نہیں ہے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو تباہ کر کے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رکھیں گے، فاٹا سے بھی دہشت گردو ں کے مکمل خاتمے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے. ان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح پرامن ماحول کا قیام ہے. انہوں نے اپنے خطاب کے دوران افسران اور جوانوں کی قربانیو ں کو بھی خراج تحسین پیش کیا.