حافظ آباد‘موٹر وے ایم تھری پر ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق ‘خاتون زخمی

منگل 28 اپریل 2015 16:21

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) موٹر وے ایم تھری پر ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی ،حادثہ کا شکار افراد لاہور سے فیصل آباد جا رہے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبزہ زار لاہور کا رہائشی عثمان خالد اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر فیصل آباد جا رہا تھا کہ پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹر وے ایم تھری پر انکی کار کاٹائر پھٹ گیا ،عثمان خالد کار کا ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار بے قابو ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی اور وہ بری طرح کچلے گئے ۔

حادثہ کے باعث عثمان خالد زخموٓں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد عامر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچ کردم توڑ گیا ۔حادثہ میں زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :