Live Updates

استعفیٰ استعفیٰ ہوتا ہے، چاہے احتجاج میں ہی کیوں نہ دیا جائے، وزیراعلیٰ ڈاکٹر ‘ انجینئر بھی ہوتا ہے،پرویز خٹک کے بیان سے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی‘ تحریک انصاف ایوان میں اجنبی ہے، اپنے موقف پر قائم ہیں

وفاقی وزیر اکرم خان درانی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو

منگل 28 اپریل 2015 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر ‘ انجینئر بھی ہوتا ہے،پرویز خٹک کے بیان سے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی‘ تحریک انصاف ایوان میں اجنبی ہے، اپنے موقف پر قائم ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کے پی میں 90 روز کے اندر بلدیاتی ا لیکشن کرانے کا دعویٰ کرنے والے اب تک کامیاب کیوں نہیں ہورہے، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشن پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں میں بنا رہے ہیں، کوئی حادثہ ہوا تو ایف آئی آر ڈپٹی کمشنر کے خلاف درج کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ طوفان سے کے پی حکومت ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ہے ،میں ڈاکٹر نہیں ہوں کا بیان دیکر وزیراعلیٰ نے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کی ،وزیراعلیٰ ڈاکٹر ‘ انجینئر اور عوام کا خادم ہوتا ہے، 2005ء کے زلزلے کے دو گھنٹوں میں ہزارہ پہنچ گیا تھا، تمام اختیارات کمشنر چیف سیکرٹری کو سونپے یہ کیسی حکومت ہے،فنڈز لیپس ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان ایوان میں اجنبی ہیں ۔تحریک منظور کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ استعفیٰ ہوتا ہے چاہے احتجاج میں ہی کیوں نہ دیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات