4ہزار سرکاری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے میں جنوبی پنجاب کے سکولوں کو ترجیح دی جائیگی ‘ وزیر تعلیم پنجاب
منگل 28 اپریل 2015 16:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب پہلے مرحلے میں 4ہزار سرکاری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرے گی اور اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے سکولوں کو ترجیح دی جائے گی ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکاری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے حوالے سے پی سی ون پر ہونے والے پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔
اجلاس میں محکمہ توانائی اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری انرجی خالد اویس رانجھا نے وزیرتعلیم کو منصوبے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر تعلیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معیاری تعلیم اور سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔(جاری ہے)
سکولوں میں انرولمنٹ کو بڑھانے کے لیے ”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب“ پروگرام کے تحت ارکان اسمبلی سکول اڈاپٹ کررہے ہیں اور اس مہم کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے بھاری رقوم مختص کی جائیں گی ۔ سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے عالمی ڈونرز سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ وزیرتعلیم نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت تمام اقدامات کررہی ہے۔ حکومتی اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ چین سے ہونے والے اربوں ڈالر کے معاہدے اور بیرونی سرمایہ کاری سے معاشی خوشحالی آئے گی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ وزیرتعلیم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کے حوالے سے پی سی ون کو جلد ازجلد مکمل کرلیں اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.