پولیس آفس کے باہر دستی بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

منگل 28 اپریل 2015 16:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لاہور میں فیروزپور روڈ پر پولیس آفس کے باہر دستی بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔فیروز پور روڈ پر واقع پنجاب پولیس کا موٹر ٹرانسپورٹ آفس جس میں اتوار کی شام 7بج کر 42منٹ پر مسلح اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر بیٹھے تھے کہ دھماکہ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ سبز رنگ کی نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل پر سوار2دہشت گرد، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی طرف سرخ رنگ کا شاپنگ بیگ پھینکتے ہیں اور اسی رفتار سے فرار ہو جاتے ہیں ۔

شاپنگ بیگ میں دستی بم تھاجو چند سیکنڈ میں دھماکے سے پھٹ جاتا ہے اور آگ لگ جاتی ہے ۔ دھماکے کے بعد وہاں سے گزرنے والی خاتون بھی تیزی سے بھاگتی نظر آتی ہے۔ڈیوٹی پر موجود اہلکار بھی وہاں سے بھاگ نکلتے ہیں۔ اس دھماکے میں 3اہلکار معمولی زخمی ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :