امریکن قونصلیٹ میں بندوق صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق

منگل 28 اپریل 2015 16:11

امریکن قونصلیٹ میں بندوق صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے سکیورٹی گارڈ جاں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء )لاہور میں امریکن قونصلیٹ میں بندوق صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوادی ۔ بتایا گیا ہے کہ امجد شاہ امریکن قونصلیٹ میں سکیورٹی گارڈ کے فرائض سرانجام دے رہا تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنی ہی بندوق صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے سکیورٹی گارڈ امجد شاہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور پوسٹمارٹم کے لئے بھجوادی ہے ۔