حکومت کسی چیز کو شرح نمو پر اثر انداز نہیں ہونے دیگی،کاروباری برادری برامدات بڑھائے، مثبت بجٹ تجاویز کا خیر مقدم کرینگے،ری معاشی پالیسیوں کو اندورن وبیرون ملک بھرپور پزیرائی مل رہی ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی یونائیٹڈ بزنس گروپ کے وفد سے گفتگو

منگل 28 اپریل 2015 16:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران سمیت کسی چیز کو شرح نمو پر اثر انداز نہیں ہونے دیگی۔اقتصادی ترقی کیلئے کاروباری برادری کا تعاون ضروری ہے اسلئے انھیں بہتر ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ہماری معاشی پالیسیوں کو اندورن وبیرون ملک بھرپور پزیرائی مل رہی ہے جس سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یہ بات یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کی قیادت میں آنے والے کاروباری برادری کے ایک وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو یو بی جی اور ایف پی سی سی آئی کی نئی ٹیم سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور وہ نہ صرف مثبت بجٹ تجاویز دیں بلکہ برامدات بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں کراچی، بھارت اور دیگر ممالک میں ہونے والی نمائشوں کی نتائج حوصلہ افزاء ہیں۔ اس موقع پر ایس ایم منیر نے کہا کہ چین سے اربوں ڈالر کے معاہدے ، کاسا 1000 پراجیکٹ پر عمل درامد کا آغاز، ایل این جی کی درامداور ملک بھر خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری حکومت کے کارنامے ہیں جس سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایف بی آر نے برامدکنندگان کے سیلز ٹیکس ریفنڈ روک رکھے ہیں جس کی وجہ سے کیش فلو کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے جو برامدات میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ برامدات توانائی کی مستقل فراہمی سے وابستہ ہیں اور یہ کہ حوکمت کو قابل عمل بجٹ تجاویز دینے کیلئے سنجیدگی سے کام کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انھیں یقین دہانی کروائی کہ ایف بی آر سے ریفنڈز کی فوری ادائیگی کے لئے اقدامات کئے جائینگے۔