Live Updates

لاہور : عمران خان کے الزامات پر آخر کار نجم سیٹھی نے خاموشی توڑ دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 15:42

لاہور : عمران خان کے الزامات پر آخر کار نجم سیٹھی نے خاموشی توڑ دی۔

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی سی بی کرپٹ حکمرانوں کے باعث کرپشن کا شکار ہو چکی ہے جس میں انہوں نے پی سی بی کے چئیر مین نجم سیٹھی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، تاہم نجم سیٹھی نے بھی اپنی خاموشی توڑ کر عمران خان پر وار کر دیا.

(جاری ہے)

ٹویٹر پر دئے اپنے ایک پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ میرے پاس عمران خان سے زیادہ اچھی تعلیم اور زیادہ اچھا تنظیمی اور سیاسی تجربہ ہے اور میں عمران خان سے 100 گنا زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ہوں ، لہٰذا قابلیت کے اعتبار سے مجھے پی ٹی آئی جبکہ عمران خان کو پی سی بی میں ہونا چاہئیے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات