Live Updates

حکومت کسی چیز کو شرح نمو پر اثر انداز نہیں ہونے دیگی‘ہماری معاشی پالیسیوں کو اندورن وبیرون ملک بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جس سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی‘وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کاروباری وفد سے بات چیت

منگل 28 اپریل 2015 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران سمیت کسی چیز کو شرح نمو پر اثر انداز نہیں ہونے دیگی۔اقتصادی ترقی کیلئے کاروباری برادری کا تعاون ضروری ہے اس لیے انہیں بہتر ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ہماری معاشی پالیسیوں کو اندورن وبیرون ملک بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جس سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔

وہ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کی قیادت میں آنے والے کاروباری برادری کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو یو بی جی اور ایف پی سی سی آئی کی نئی ٹیم سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور وہ نہ صرف مثبت بجٹ تجاویز دیں بلکہ برامدات بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں کراچی، بھارت اور دیگر ممالک میں ہونے والی نمائشوں کی نتائج حوصلہ افزاء ہیں۔ اس موقع پر ایس ایم منیر نے کہا کہ چین سے اربوں ڈالر کے معاہدے ، کاسا 1000 پراجیکٹ پر عمل درامد کا آغاز، ایل این جی کی درامداور ملک بھر خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری حکومت کے کارنامے ہیں جس سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایف بی آر نے برامدکنندگان کے سیلز ٹیکس ریفنڈ روک رکھے ہیں جس کی وجہ سے کیش فلو کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے جو برامدات میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ برامدات توانائی کی مستقل فراہمی سے وابستہ ہیں اور یہ کہ حوکمت کو قابل عمل بجٹ تجاویز دینے کیلئے سنجیدگی سے کام کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انھیں یقین دہانی کروائی کہ ایف بی آر سے ریفنڈز کی فوری ادائیگی کے لئے اقدامات کئے جائینگے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات