Live Updates

ملکی تر قی کیخلاف جو طالبان نہیں کر سکے وہ عمران خان اور طاہر القادری کے الائنس نے کر دیا‘عمران خان کوسیاست سکھانے کی ذمہ داری ہماری ہے، انکو ہاتھ پکڑ کر سیاست سکھائیں گے تاکہ وہ اچھے حریف بن کر سامنے آئیں‘ پاک چین اکنامک کوریڈور کو کالا باغ کی طرح متنازعہ بنانے کی کوشش کر نیوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں، انکو ناکام بنایا جا ئیگا ‘ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں باشعور عوام نے مسلم لیگ (ن) کو سرخرو کر دیا ،‘تحر یک انصاف کو شور مچانے کی بجائے عوامی فیصلہ کو تسلیم کر نا ہو گا

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا تقر یب سے خطاب

منگل 28 اپریل 2015 15:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملکی تر قی وخوشخالی کیخلاف جو کام طالبان بھی نہیں کر سکے عمران خان اور طاہر القادری کے الائنس نے کر دیا‘ عمران خان کوسیاست سکھانے کی ذمہ داری ہماری ہے انکو ہاتھ پکڑ کر سیاست سکھائیں گے تاکہ وہ اچھے حریف بن کر سامنے آئیں‘ پاک چین اکنامک کوریڈور کو کالا باغ کی طرح متنازعہ بنانے کی کوشش کر نیوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں انکو ناکام بنایا جا ئیگا ‘ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں باشعور عوام نے مسلم لیگ (ن) کو سرخرو کر دیا ہے‘تحر یک انصاف کو شور مچانے کی بجائے عوامی فیصلہ کو تسلیم کر نا ہو گا ۔

وہ کنٹونمنٹ بورڈ ز کے انتخابات میں (ن) لیگ کی کا میابی کے حوالے سے منعقدہ تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر اراکین پنجاب اسمبلی یاسین سوہل ‘میاں نصیر احمد سمیت (ن) لیگ کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں عوامی خدمت کا موقع ضائع کر رہے ہیں‘ لاکھوں آئی ڈی پیز بے گھر ہیں جبکہ عمران خان دعوتیں اڑانے میں مصروف ہیں‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لاہور کو بدل کر رکھ دیا ہے اور بہتر ہے کہ خان صاحب بھی پشاور کو تبدیل کردیں تاکہ آئندہ انتخابات میں عوام کے سامنے جا سکیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی ریلوے نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔ گوادر کو ریلوے ٹریک کے ذریعے کابل سے ملائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو کام ملک میں طالبان بھی نہیں کر سکے تھے وہ عمران خان اور طاہر القادری کے الائنس نے کر دیا ۔عمران خان کو ہاتھ پکڑ کر سیاست سکھائیں گے تاکہ وہ اچھے حریف بن کر سامنے آئیں۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے عمران خان کے الزامات کو غلط ثابت کردیا ہے‘ این اے 125کے عوامی ٹربیونل نے (ن) لیگ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے‘ عمران خان جوڈیشل کمیشن میں بھی الزامات ثابت کرنے میں ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین معاہدوں پر بعض لوگ گندی سیاست کر رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات