سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے نیپال میں موجود 59 مزید پاکستانیوں کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا

منگل 28 اپریل 2015 15:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے نیپال میں موجود 59 مزید پاکستانیوں کو واپس اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان کی طرف سے بھجوائی گئی امدادی اشیاء لوگوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور بحالی کے کام میں پاکستان آرمی اور ریسکیو ٹیموں نے کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں نے نیپال میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کھٹمنڈو اور بخت پور میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے نیپال میں موجود مزید 59 پاکستانیوں کو واپس اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :