قومی اسمبلی اجلاس،رشید گوڈیل نے آصف حسنین کے غیر مہذبانہ رویئے پر ڈپٹی سپیکر سے معافی مانگ لی

منگل 28 اپریل 2015 15:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم کے پارلیمانی رہنما عبدالرشید گوڈیل نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم این اے آصف حسنین کے غیر مہذبانہ رویئے پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی سے معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے ایم این اے آصف حسنین نے جو تلخ کلامی کی اس پر میں آپ سے معافی مانگتا ہوں اور یقین دہانی کراتا ہوں کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی کے شہریوں کو زندہ لاشیں کہنے پر معافی مانگ لی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے الطاف حسین کے نقش قدم پر چلنا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :