راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گا، روزانہ ایک لاکھ 53 ہزار افراد سفر کریں گے‘ اگر حکومت سبسڈی نہ دے تو میٹرو بس کا کرایہ 50 روپے بنے گا‘ میٹرو بس منصوبے کے تمام ٹھیکے شفاف انداز میں دیئے گئے‘ اتفاق فاؤنڈری سریا نہیں، میٹھی چینی بنا کر سندھ میں بھیجتی ہے،سندھ سے میٹھی چینی پنجاب میں آتی ہے

وزیر مملکت برائے کابینہ ڈویژن شیخ آفتاب احمد کاقومی اسمبلی میں عذرا فضل پیچوہو کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

منگل 28 اپریل 2015 15:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وزیر مملکت برائے کابینہ ڈویژن شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گا، 44 ارب روپے لاگت آئے گی‘ میٹرو بس پر روزانہ ایک لاکھ 53 ہزار افراد سفر کریں گے‘ اگر حکومت سبسڈی نہ دے تو میٹرو بس کا کرایہ 50 روپے بنے گا‘ میٹرو بس منصوبے کے تمام ٹھیکے شفاف انداز میں دیئے گئے‘ اتفاق فاؤنڈری سریا نہیں، میٹھی چینی بنا کر سندھ میں بھیجتی ہے،سندھ سے میٹھی چینی پنجاب میں آتی ہے۔

وہ منگل کو یہاں قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبہ مئی 2015ء کے آخر تک مکمل ہوجائے گا یہ انتہائی غریب لوگوں کا منصوبہ ہے جن کے پاس اپنی سواری نہیں جبکہ ملتان میں بھی میٹرو بس منصوبے کا ٹھیکہ دیا جاچکا ہے قبل اس کے سی ڈی اے نے اسلام آباد میں بسیں چلانے کا منصوبہ بنایا تھا مگر موجودہ حکومت نے راولپنڈی اسلام آباد میں مشترکہ میٹرو بس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا لہذا اس کیلئے پچاس فیصد راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی دے رہی ہے جبکہ سی ڈی اے کے پچس فیصد فنڈ وفاقی توحکومت ترقیاتی بجٹ سے دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ 22.5 کلومیٹر طویل ہے جس میں 13.9 کلومیٹر راولپنڈی جبکہ 8.6 کلومیٹر اسلام آباد میں میٹرو بس چلے گی جبکہ میٹرو بس پر روزانہ ایک لاکھ 53 ہزار لوگ سفر کریں گے اگر حکومت سبسڈی نہ دے تو کرایہ پچاس روپے بنے گا پیپلز پارٹی کی ایم این اے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ حکومت اس پر 90 لاکھ روپے سے زائد یومیہ سبسڈی دے گی جو کہ بہت زیادہ ہے اس پر وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت بجلی و دیگر مدات میں امیروں کو بھی بھاری سبسڈی دے رہی ہے لہذا اگر غریبوں کو سبسڈی دی جاتی ہے تو کوئی مضائقہ نہیں۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ 44 ارب روپے میں مکمل ہوگا اخراجات میں اضافے کا کوئی امکان نہیں البتہ ساڑھے چار ماہ تک اسلام آباد میں جاری رہنے والے دھرنے سے اس منصوبے کو نقصان ضرور پہنچا ہ ے۔ ایم این اے اعجاز جاکھرانی کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کے تمام ٹھیکے شفاف انداز میں دیئے گئے جبکہ سارا ریکارڈ نیب کو بھی بھجوایا گیا ہے۔

پیلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبدالستار بچانی کے سوال پر شیخ آفتاب نے کہا کہ یہ بنیادی طور پر غریبوں کا منصوبہ ہے حکومت نے ابھی پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے کے لئے 16 ارب روپے دیئے حالانکہ پی آئی اے میں امیر سفر کرتے یں پیپلز پارٹی کے میر منور تالپور نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ چار ارب روپے سے بڑھ کر 44 ارب روپے تک کیسے پہنچ گیا جبکہ اس میں اتفاق فاؤنڈی کا سریا اور میاں منشاء کا سیمنٹ استعمال کیا جارہا ہے۔

اس پر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ یہ سارے اتفاق کے نام سے بھی کانپتے ہیں اتفاق نے سریا بنانا چھوڑ دیا ہے انہوں نے اب پاکستان ب نانا ہے انہوں نے پیپلز پارٹی کی خواتین ایم این ایز کے برجستہ فقروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اتفاق فاؤنڈری نے اب لوہا ‘ سریا بنانا چھوڑ دیا ہے اور شوگر ملیں بناتی ہے کچھ میٹھی چینی سندھ سے آتی ہے کچھ میٹھی چینی پنجاب سے جاتی ہے۔