کراچی : وسیم بادامی کی پھر سے اے آر وائی میں انٹری، بول کو بول دیا خیر باد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 15:31

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : پاکستان کے نامور صحافی اور اینکر پرسن وسیم بادامی نے ایک بار پھر سے اے آر وائی چینل جوائن کر لیا ہے .

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وسیم بادامی نے اے آر وائی پر اپنے معروف شو 11th Hour سے شہرت حاصل کی تھی ، لیکن اس کے بعد اکتوبر 2014 ء میں اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہا اور بول ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بن گئے . تاہم اب وسیم بادامی بول نیٹ ورک سے مستعفی ہو کر دوبارہ اے آر وائی میں جوائننگ دے رہے ہیں جس کے بعد وہ اپنے مقبول شو ہی کی میزبانی کریں گے، جبکہ اے آر وائی نے بھی وسیم بادامی کی دوبارہ جوائننگ کو خوش آئند قرار دیا ہے.

متعلقہ عنوان :