لاہور ہائیکورٹ نے قانونی کتب کی اشاعت سے متعلق آرڈیننس جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 اپریل 2015 15:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل سعد رسول نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت قانونی کتب کی اشاعت کے حوالے سے ایکٹ ہی بنایا جا سکتا ہے کوئی آرڈیننس جاری نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس حوالے سے ایکٹ بنانے کی بجائے پبلیکیشنز آف لاءآف پاکستان آرڈیننس جاری کر دیا جو کہ آئین کے آرٹیکل ایک سو 44کی سنگین خلاف ورزی ہے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو گیارہ مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :