لاہور ہائیکورٹ نے سیالکوٹ کے بھٹہ مالک کی قید سے جبری مشقت کرنے والے پینتالیس بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کرا کے رہا کر دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 اپریل 2015 15:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پر بیلف نے بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کرائے گئے تمام بھٹہ مزدوروں کو عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

بیلف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بھٹہ مالک نے ان افراد کو اپنی قید میں رکھا تھا اور ان سے جبری مشقت لی جا رہی تھی۔جس پر عدالت نے تمام بھٹہ مزدوروں کو رہا کردیا اور پولیس کو بھٹہ مالک کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کی ہدائت کر دی۔عدالتی حکم پر رہائی پانے والوں میں گیارہ خواتین اور چودہ بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :