لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے سٹی کے نام پر زرعی اراضی کو ہاوسنگ کالونی میں تبدیل کرنے اور لاہور کے ماسٹر پلان کو تبدیلکرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آٹھارہ مئی تک ملتوی کردی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 اپریل 2015 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے سٹی کے نام پر لاہور شہر کی پینسٹھ ہزار کینال زرعی اراضی کو رہاشی کالونی میں تبدیل کیا جانا زرعت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ماسٹر پلان سے ہٹ کر بنائی جانے سکیم سے شہری تازہ سبزیوں اور پھلوں سے محروم ہو جائیں گے جبکہ شہر میں ماحولیاتی آلودگی اور ٹریفک جیسے سنگین مسائل بھی پیدا ہوں گے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے کے دائرہ اختیار کے حوالے سے فل بنچ کا تفصیلی فیصلہ آنے تک اس کیس کی سماعت نہیں کی جا سکتی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت اٹھارہ مئی تک ملتوی کر دی۔