لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف آنے والی درخواستوں کاجواب داخل نہ کرنے پر عدالت کا ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈای ¿ریکٹر لیگل پر سخت اظہار برہمی ،عدالت نے پرانے مقدمات میں ہر صورت جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 اپریل 2015 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف روزانہ چھ سے سات دائر ہونے والی درخواستوں کے علاوہ پرانے مقدمات میں عدالتی نوٹسز کاجواب داخل نہ کرنے پر لاہور کے سول جج شہزاد اسلم نے سخت اظہار برہمی کیا ہے۔عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے اور ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر لیگل کو ہر صورت جواب داخل کرنے کے احکامات صادرکر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے مقدمات نمٹانے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عدالت عالیہ لاہور کے چیف جسٹس نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو پرانے مقدمات ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے لئے ڈیڈ لائن دے رکھی ہے تاہم حکومتی اداروں اور مقدمات میں فریق بنائے گئے افراد کی طرف سے جواب نہ آنے پر مقدمات التوا کا شکار ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :