پشاورمیں ہونے والی طوفانی بارش کے بعد زندگی آہستہ آہستہ معمول پر آنے لگی

منگل 28 اپریل 2015 14:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) صوبائی دارالحکومت پشاورمیں ہونے والی طوفانی بارش کے بعد زندگی آہستہ آہستہ معمول پر آنے لگی ذرائع کے مطابق طوفانی بارش کے علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں تاہم واحد گڑھی خزانہ سمیت کئی علاقوں میں کھمبے گرنے سے معطل ہونیوالی بجلی تحال بحال نہ ہوسکی ،طوفانی بارشوں ، ژالہ باری اورحادثات میں ایک سو باون زخمی افراد لیڈی ریڈنگ اسپتال لائے گئے جن میں سے اب صرف 22 افراد زیرعلاج ہیں ، ایک بچے کیسر پر چوٹ لگنے سے تشویشناک حالت میں ہے، اکیس افراد کے بارے میں ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ان کی حالت کافی بہتر ہے، اور دو روز میں انہیں ڈسچارج کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :