پنجاب میں چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے پانچ مشتبہ کیس سامنے آگئے

منگل 28 اپریل 2015 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پنجاب میں چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے پانچ مشتبہ کیس سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکے تاہم صوبے کے مختلف اضلاع سے چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ افراد میں ڈینگی وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس کی تصدیق کے لیے خون کے نمونے انسٹیٹیو ٹ فار پبلک ہیلتھ پنجاب کو بھیج دئیے گئے رواں ماہ مشتبہ کیسز کی تعداد 67ہوگئی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ لاہور،فیصل آبا د گوجرانولہ اورسیالکوٹ کو ڈینگی لاروا کی برآمدگی کے باعث ہائی رسک قراردے دیا گیا رواں ماہ صوبے کے 1775 مقامات سے لاروا برآمد کیا گیا جس میں ایک سو کے نتائج مثبت رہے۔

متعلقہ عنوان :