وزارت داخلہ نے وفاقی دار الحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پچاس یونین کونسلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

منگل 28 اپریل 2015 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وزارت داخلہ نے وفاقی دار الحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پچاس یونین کونسلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیابلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد کی پچاس یونین کونسلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا یونین کونسلز کے قیام کا نوٹیفیکیشن وزارت داخلہ نے جاری کیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی حلقہ بندیوں کیلئے ضلعی انتظامیہ کی دو رکنی ٹیم قائم کی گئی تھی جو اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنر رورل علی اصغر پر مشتمل تھی۔

ذرائع کے مطابق یونین کونسل کیلئے 16 ہزار تک کی آبادی پر مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے یونین کونسلز کے تعین کیلئے الیکشن کمیشن کو نقشہ جات بھی فراہم کر دیئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر اسلام آباد میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات پچیس جولائی کو ہوں گے۔