اسلام آباد : ملک قرضوں میں ڈوبا ، صدر مملکت نے انوکھی فرمائش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 13:53

اسلام آباد : ملک قرضوں میں ڈوبا ، صدر مملکت نے انوکھی فرمائش کر دی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کے دیکھا دیکھی صدر مملکت ممنو ن حسین نے بھی پی آئی اے سے اپنے لیے ایک وی آئی ہی طیارے کی فرمائش کر دی ہے. تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنو ن حسین نے بیرون ملک دوروں کے لیے پی آئی اے سے اپنے لیے وی آئی پی طیارے کی خواہش اظہار کر دیا ہے . قومی ائیر لائن قرضوں میں گھری ہے اور یہاں حکمران اپنے پروٹوکول کے لیے انوکھی خواہشات کرنے سے گریز نہیں کر ہے.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی اس خواہش کے اظہار کے بعد ایوی ایش ڈویژن نے پی آئی کو ہداایات جاری کی ہیں کہ صدر مملکت کے طیارے کو وی وی آئی پی طیارے کا درجہ دیا جائے. یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے دوروں کے لیے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کرتے ہیں ، گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے دورے پر بھی وزیر اعظم اسی طیارے میں گئے تھے تاہم اب صدر مملکت نے 6 مئی سے شروع مالدیپ کے دورے کے لیے ائیر بیس 320 طیارے کا مطالبہ کیا ہے. جبکہ مالدیپ کے دورے کے دوران مزید ایک طیارہ ایمر جنسی کے لیے اسٹینڈ بائی رہے گا.

متعلقہ عنوان :