پاکستان اورافغانستان میں قیام امن خطے کی کامیابی کیلئے اہم ضرورت ہے ‘اشرف غنی

منگل 28 اپریل 2015 13:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہاہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان موجود سیاسی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا، اسلام آباد اور کابل کی ترقی کیلئے پرامن خطہ لازمی ہے بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں افغان صدر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں ‘ پرامن خطہ دونوں ممالک کی ترقی کیلئے لازمی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہاکہ طالبان سے سیاسی اختلافات ہیں اور انہیں سیاسی طریقے سے حل کر لیا جائیگاافغان صدر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں افغانستان پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :