پشاور اور گردونواح سے طوفانی بارش سے ہونے والی تباہی ‘دیہی علاقوں میں متاثرہ گھروں کاملبہ نہیں اٹھایا جاسکا ‘بجلی بند

منگل 28 اپریل 2015 13:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پشاور اور گردونواح سے طوفانی بارش سے ہونے والی تباہی کے بعد دیہی علاقوں میں متاثرہ گھروں کاملبہ نہیں اٹھایا جاسکا نہ ہی بجلی کا نظام بحال ہوسکا تفصیلات کے مطابق پشاور اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی جس کے بعد دیہی علاقوں میں متاثرہ گھروں کا ملبہ نہیں اٹھایا جاسکا اور نہ ہی مختلف علاقوں میں بجلی کانظام بحال ہوسکا صوبائی حکومت اب تک نقصانات کا تخمینہ لگانے میں بھی ناکام رہی۔

(جاری ہے)

پشاور اور گردنواح میں طوفانی بارش کی تباہ کاریاں ہر طرف نظر آئی۔متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھی جاری رہی شہری علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہوگئی ہیں۔