Live Updates

عمران خان کے جھوٹے الزامات کی مذمت کرتاہوں ‘پی ٹی آئی قائد قوم سے معافی مانگیں ‘ الطاف حسین

منگل 28 اپریل 2015 13:31

عمران خان کے جھوٹے الزامات کی مذمت کرتاہوں ‘پی ٹی آئی قائد قوم سے معافی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بھتہ خوری کا الزام کسی پر بغیر ثبوت کے لگانا، قتل کا الزام لگانے کے مترادف ہے ‘ عمران خان کے تمام الزامات کی مذمت کرتا ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ عمران خان نے کراچی آٓپریشن کے حوالے سے جو الزام لگائے، اس کی کوئی شہادت پیش کر سکتے ہیں؟کیا عمران خان اپنے الزام کسی عدالت میں ثابت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر لگے الزامات درست ہوتے تو 23 اپریل کو عوام ایم کیو ایم کے حق میں فیصلہ نہ دیتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے الزامات کے ثبوت لائیں، یا عدالت میں سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں انہوں نے کہاکہ عمران خان جھوٹے الزامات پر قوم سے معافی مانگیں بعد ازاں رابطہ کمیٹی، الیکشن سیل اورمختلف تنظیمی شعبوں کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی شعبہ جات کے کارکنوں اورذمہ داروں کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ تمام تررکاوٹوں کے باوجودعوام جس طرح ایم کیوایم کو کامیاب کرانے کیلئے نکلے اوراسے کامیاب کرایا یہ عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں ،اسٹیبلشمنٹ کے پالیسی سازعناصر اورارباب اختیار اب عقل کے ناخن لیں، ایم کیوایم سے نفرت اوردشمنی کرنا چھوڑدیں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے وجود کوخلوص دل سے تسلیم کرلیں، اسی میں پاکستان کی بقاء ، سلامتی، یکجہتی، مضبوطی واستحکام ہے ،آپریشن کے نام پر ماورائے عدالت قتل ، دوران حراست وحشیانہ تشددسے گریزکیاجائے، الطاف حسین نے کہاکہ عدالتیں انصاف سے کام لیں اورجوجج صاحبان اپنی کرسی سے انصاف نہیں کرسکتے وہ استعفیٰ دیدیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :