اردن فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل سلیم منصور الجبور کا ایرونائیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ

منگل 28 اپریل 2015 13:27

کامرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) اردن فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل سلیم منصور الجبور کا ایرونائیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ ۔ چیئرمین ایئر ناٹیکل کمپلیکس ایئرمارشل جاوید احمد نے استقبال کیا کمپلیکس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ۔ JF17 ٹھنڈر اور سپر مشتاق طیاروں میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے رو ز اردن کی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل سلیم منصور الجبور کی قیادت میں وفد کا ایئرناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا چیئرمین ایئرناٹیکل کمپلیکس ایئرمارشل جاوید اختر نے وفد کا استقبال کیا ۔

جاوید احمد نے وفد کو کمپلیکس کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور انہیں کمپلیکس کے تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی ۔ میجر جنرل سلیم منصور الجبور نے JF17تھنڈر اور سپر مشتاق طیاروں کی تعریف کی اور ان میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ۔