شکار پور اور خانپور میں شدید گرمی کے باعث دو افراد جاں بحق

منگل 28 اپریل 2015 13:19

شکار پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) شکار پور اور خانپور میں شدید گرمی کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو شکار پور اور خانپور میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

(جاری ہے)

شدید گرمی کے باعث بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ شکار پور میں رستم چوک پر ایک 43 سالہ شخص گرمی کے سبب دم توڑ گیا جبکہ خانپور بس سٹینڈ پر بھی بارہ سالہ بچہ گرمی سے بے ہوش ہوا جسے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :