اسلام آباد میں دکانیں رات آٹھ بجے بند کرنے کے حکومتی حکم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

منگل 28 اپریل 2015 13:19

اسلام آباد میں دکانیں رات آٹھ بجے بند کرنے کے حکومتی حکم کے خلاف شٹر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں دکانیں رات آٹھ بجے بند کرنے کے حکومتی حکم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی‘ بڑی مارکیٹوں سمیت سیکٹرز کے اندر واقع چھوٹی مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش سمیت ہر طرح کی دکانیں بند ‘ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں حکومتی حکم پر دکانیں آٹھ بجے بند کرنے کے خلاف شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی بڑی مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش سمیت ہر طرح کی دکانیں بند رہیں جبکہ سیکٹرز کے اندر واقع چھوٹی مارکیٹوں میں بھی ہڑتال کی گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس موقع پر صدر ٹریڈ ویلفیئر کاشف چوہدری نے کہا کہ انتظامیہ سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ دکانیں کسی صورت آٹھ بجے بند نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :