رمشا بازیابی کیس ، لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرکے درخواست نمٹا دی

منگل 28 اپریل 2015 13:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لاہورہائی کورٹ میں لڑکی رمشا کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی،لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی‘ احاطہ عدالت میں مدعی اور مخالف خواتین تھپڑوں اور جوتیوں سے ایک دوسرے پر پل پڑیں‘ لوگ خاموش تماشائی بنے رہے‘ باریش پولیس والوں نے بیچ بچاؤ کرادیا۔

منگل کو لاہورہائی کورٹ میں لڑکی رمشا کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

رمشا کے لواحقین نے عدالت میں بیان دیا کہ اسے عمران نامی شخص نے اغواء کیا ہے اور اس کی والدہ شگفتہ بی بی نے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔ دوسری طرف عمران کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رمشا نے مرضی سے عمران کے ساتھ شادی کی ہے۔ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ عدالت سے باہر نکلتے ہی مدعی اور مخالف خواتین آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں اور ایک دوسرے پر تھپڑوں اور جوتوں کی برسات کردی جبکہ اس وقت آس پاس کھڑے لوگ تماشا دیکھتے رہے۔ پولیس اور گارڈز نے بھی معاملہ رفع دفع کرانے سے گریز کیا ایک باریش پولیس والے نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔

متعلقہ عنوان :